پشاور دھماکہ کی مذمت کر تے ہیں ، طالبان کی حامی جماعتوں پر فوری پابندی لگائی جائے،علامہ شفقت شیرازی

25 فروری 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ سید شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ عراق، لبنان، شام اور پاکستان بلکہ پورے خطے میں آئے دن ہونے والی دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور دھماکوں کے پیچھے صیہونی ایجنڈا اور سعودی ہاتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کے لئے فوری طور پر بھرپور فوجی آپریشن ناگزیر ہے۔ سکیورٹی فورسسز، آرمی اور ایف سی کے ہاتھ پاوں باندھ کر انہیں مروانا برداشت نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت قاتلوں سے انتقام کا مطالبہ کر رہی ہے، اگر حکومت وقت اپنے آقاووں کی ناراضگی سے ڈرتی رہی تو عوم وطن سے خیانت کے جرم میں انہیں ایوانوں سے باہر نکال پھینکیں گے۔

 

 ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ طالبان کا دفاع کرنے والی مذہبی اور سیاسی شخصیات کو وطن کا خائن قرار دے کر گرفتار کیا جائے اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں انہیں شامل تفتیش کیا جائے۔ علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ ایران کو پاکستان کے امن کا خیالی دشمن بنا کر پیش کرنے کا فارمولا بھی استعمال ہوچکا ہے۔ اب پاکستانی قوم بیدار ہے اور جانتی ہے کہ ہمارے امن و استحکام کے دشمن آل سعود ہیں، جو پوری دنیا میں دھماکے کروا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پوری دنیا آل سعود اور انکی پیدا کردہ تکفیری فکر اور سوچ کے خلاف بھرپور جنگ کے لئے آمادہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree