نجف اشرف علم و عرفان اور ولایت کی سرزمین ہے، علامہ امین شہیدی

10 اپریل 2014

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ نجف اشرف علم و عرفان اور ولایت کی سرزمین ہے، شاہ ولایت کے سائے میں جو لوگ پروان چڑھتے ہیں اُنہیں شاہ ولایت علی مرتضٰی علیہ السلام کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنا ہے، اس سلسلے میں پاکستانی فضلاء کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے دفتر میں پاکستانی علماء اور طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ہمیں تین حوالوں سے بہت محنت کی ضرورت ہے۔ پہلا حصول علم، جو ایک طالب علم کی ابتدائی اور اولین ذمہ داری ہے، یعنی اپنی پوری توانائی حصول علم پر خرچ کرنا ضروری ہے، جو طالب علم علمی حوالے سے جتنا پُختہ اور مضبوط ہوگا، معاشرے میں اتنا ہی زیادہ کارآمد اور مضبوط ہوگا۔ دوسرا معنویت، تزکیہ نفس، توسل اور روحانی تربیت کے حوالے سے خصوصی اہتمام، نجف اشرف میں اب بھی عالم عرفان چھپے ہوئے موتی موجود ہیں، اُنہیں تلاش کیجئے اور ان سے استفادہ کیجیے۔ تیسرا باخبر رہنا، اپنے ملک، عالم اسلام اور مستضعف اقوام کے روزمرہ کے حالات سے باخبر رہیئے، اگر ہم اپنے زمانے کے حالات سے بے خبر ہوں گے تو کبھی طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree