وحدت نیوز(اسلام آباد) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان حکومت پاکستان کے نہیں طالبان کے نمائندے ہیں ، نواز لیگ پاک فوج کے کردار کو داغ دار بنانے کے لئے مذکراتی کمیٹی میں شامل کر نا چاہتی تھی، پاک فوج نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شرکت سے انکار کر کے خون شہداء کی پاسداری کی ہے،طالبان وہ سانپ ہیں جنہیں جتنادودھ پلایا جائے گا اتنا ان کے زہر میں اضافہ ہی ہو گاان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔
انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے ضلع کچہری میں جسٹس ملک رفاقت اعوان شہید کے قتل کا ذمہ دار طالبان کے بجائے ان کے محافظ کو قرار دینا شہید کے خون سے غداری کے مترادف ہے، چوہدری نثار بھول گئے کہ وہ ایوان میں عوام کے ووٹوں کی بدولت بیٹھے ہیں نہ کے طالبان کے ووٹوں کی بدولت، ملک رفاقت اعوان شہید کے محافظ اور دیگر عینی شاہدین کے بیانات کے بعد چوہدری نثار کو مسند وزارت پر بیٹھنے کا کو جواز باقی نہیں رہتا، اگر چوہدری نثار تھوڑے بھی غیرت مند ہیں تو مستعٰفی ہو جائیں ، نواز لیگ نے طالبان سے مذکرات میں فوج کو شامل کرنے کی کوشش پاک فوج کے کردار کو مشکوک بنانے کے لئے کی ، جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا ، کور کمانڈرز اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نا بننے کا فیصلہ عوام کی آواز کی ترجمانی ہے ، پاک فوج نے طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہزاروں فوجی و سول شہریوں کے خون کی پاسداری کا بہترین حق ادا کیاہے، جس پر ہم اٹھارہ کروڑ عوام کی جانب سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔