تھر پارکر میں قحط سالی سے ایک سو سے زائد معصوم بچوں کی ہلاکت نے پیپلز پارٹی کی گڈ گورننس کا بھانڈہ پھوڑ دیا، علامہ راجہ نا صرعباس

07 مارچ 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد)سندھ حکومت کی تھرپارکر  میں بھوک اور پیاس کے سبب پیدا ہونے والے انسانی بحران پر خاموشی افسوس ناک ہے ،120سے بچوں کی قحط سالی سے موت حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ناکامی کا اعتراف کر نا ہی کافی نہیں ہے، عوام کو اس انسانی بحران اور مسائل سے باہرنکالنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔ سندھ فیسٹول کے نام پرعوام کے  اربوں روپوں کا ضیاع کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تھر پارکر میں قحط سالی سے معصوم بچوں کی اموات پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ   ناکام پالیسیوں کی بدولت آج سندھ حکومت  ہر شعبے میں ناکام نظر آرہی ہے وافر مقدار میں گندم کی موجودگی اور تھر میں قحط سالی سے انسانی جانوں کے ضیاع پر ذمہ داران کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائےاور انہیں کڑی سزا دی جائے ، افسوس ناک بات یہ ہے کہ عوام بھوک و پیاس سے مر رہے ہیں ، اور حکمران فیسٹیول منانے میں مصروف ہیں ، بلاول بھٹو اور آصف ذرداری اس واقعے کاجلد از جلد نوٹس لیں ۔کراچی میں بے گناہوں کا قتل عام جاری ہے ٹارگٹ کلنگ روکنے میں حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے عوام کی جان مال کی تحفظ نہ کر سکنے والوں کو عوام پرحکمرانی کا کوئی حق نہیں ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح وبہود خیرالعمل فاوُنڈیشن کو  ہدایات جاری کردی ہے کہ وہ فوری طور پر تھرپارکر  کا دورہ کر کے متاثرین کی بھر پور مدد کریں۔ مجلس وحدت مسلمین عوامی جماعت ہونے کے ناطے اس دکھ کی گھڑی میں اپنے غریب عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree