علامہ ناصرعباس جعفری 8 روزہ کامیاب دورہ گلگت بلتستان کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے

18 نومبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنا 8 روزہ  دورہ گلگت بلتستان مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے اسلام آباد ائرپورٹ پر مرکزی رہنما وُں اور علمائے کرام نے ان کا استقبال کیا علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح بہبود کے مسئول نثار فیضی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ گلگت بلتستان کے فلاحی کاموں کو ترجیح دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروائیں، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن اور غیور عوام کو نااہل حکمرانوں نے آج تک بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے ہسپتالوں میں ادویات نہیں منفی درجہ حرارت میں مریضوں کے لئے  ہیٹنگ تک کا بندوبست نہیں زچگی کے دوران خواتین کی شرح اموات سب سے زیادہ گلگت بلتستان میں ہے لوگ گندے پانی کے سبب بیماریوں کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، ریسکیو1122 والوں کے پاس ایمرجنسی پڑنے پر کوئی غوطہ خور نہیں نہ ہی ہنگامی حالات کے لئے مکمل سامان ہے تعلیمی نظام کو کرپشن کی نذر کرکے مکمل تباہ کیا گیا ہے نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے اور منشیات فروشوں کو مکمل انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے خواتین کے لئے صحت اور تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں علاقے پر مکمل افسر شاہی کا راج ہے ،علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہانشااللہ ہم گلگت بلتستان کے مظلوموں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑینگے سیاسی فرعونوں،معاشی قارونوں اور مذہبی ٹھیکیداروں کے چنگل سے عوام کو آزاد کروائینگے اور ہمالیہ کے پہاڑوں سے زیادہ حوصلہ رکھنے والی اس غیور عوام کو وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لئے میدان میں لائیں گے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے اس خطے میں امن محبت بھائی چارے کی جو فضا پیدا کی ہے انشااللہ اس اتحاد و حدت کے سفر کو مزید آگے بڑھائنگے اور اس سرزمین کو ملک کے دیگر صوبوں کے لئے ایک مثال بنائینگے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree