علامہ دیدارعلی جلبانی کی شہادت پر چوہدری نثار مستعفی ہوجائیں، ناصر شیرازی

04 دسمبر 2013

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے کراچی میں علامہ دیدار حسین کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ملک بھرمیں تین روزہ سوگ کااعلان اورچوھدری نثاراورراناثنااللہ کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات سیدناصرعباس شیرازی نے کہا کہ وفاقی اورپنجاب کی صوبائی حکومتیں ملک میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں جس کی ذمہ داری وفاقی وزیرداخلہ اورصوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ پرعائد ہوتی ہے ۔پریس کانفرنس میں علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ ابوذرمہدوی،سید اسد عباس نقوی، سنی اتحادکونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضااورسینیٹرفیصل رضا عابدی نے بھی شرکت کی ۔سیدناصرشیرازی نے کہا کہ علامہ دیدارحسین شیعہ سنی اتحادکے علمبردارتھے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب کی صوبائی حکومت تکفیری گروہوں کی سرپرستی کررہی ہے۔کراچی میں کون ساآپریشن ہورہا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداددنبدن بڑھتی جارہی ہیں۔کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے گرینڈآپریشن کیا جائے۔انہوں نے کہا عوامی مزاحمت سے دہشت گردی کو روکیں گے ،جس کے لئے شیعہ سنی جماعتیں متحددہورہی ہیں۔ناصرشیرازی نے کہا وہ نام نہاددفاع پاکستان کونسل کو نہیں مانتے جو بات توپاکستان کے دفاع کی کرتے ہیں لیکن طالبان کی حامی بھی ہیں۔انہوں نے 5جنوری کواسلام آبادمیں شیعہ سنی اتحادکے حوالے سے کنونشن کا اعلان بھی کیا۔ سنی اتحادکونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے کہا کہ سنی اتحادکونسل علامہ دیدارحسین کی شہادت کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے نے بہت لاشیں اٹھالیں ا ب سڑکوں پرنکلیں گے شیعہ،سنی ہلاکتوں پرکیوں کوئی جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جاتا۔طالبان کے حامی ہوش کے ناخن لیں،پاکستان ہے توہم ہیں،پاکستان کو کالعدم جماعتوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔سینٹیرفیصل رضا عابدی نے کہا وہ حکومت کوآخری وارننگ دیتے ہیں اگردہشت گردی کا سلسلہ بندنہ ہواتوکراچی سے اسلام آبادتک مارچ کرینگے اورپھرملک میں مارشل لانافذہوگا۔انہوں نے کہا نوازشریف دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے اورانہیں پورے ملک میں پھیلارہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نفرت اوراشتعال پھیلانے والے فسادکے اڈوں کو مسمارکیا جائے ،پہلے ایک لال مسجد تھی اب سینکڑوں ایسی مساجد سوالیہ نشا ن بن چکی ہیں جہاں سے مسلمانوں کو کافرقراردینے کے فتوی جاری ہورہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree