شاہ محمودقریشی کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات،تحریک انصاف اور عمران خان کیجانب سے سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد

15 اپریل 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں جماعت کا تیسری مرتبہ سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی، ناصرعباس شیرازی، علامہ مبارک موسوی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اصغر عسکری، علامہ اعجاز بہشتی ، اسد عباس نقوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ علامہ راجہ  ناصرعباس کا انتخاب ان کی بے پناہ مقبولیت کا برملا اظہار ہے۔انہوں نے پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت اپنے موقف میں ہمیشہ شفاف اور واضح رہی ہے، مجلس وحدت مسلمین کی جدو جہد اور اتحاد امت کی کاوشوں کو ساری سیاسی جماعتیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،مجلس وحدت مسلمین نے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کیخلاف جو موقف اپنایا ہے وہ مثالی ہے،اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ ملکی سلامتی و استحکام اور کرپشن کیخلاف بھر پور جدو جہد میں مجلس وحدت ساتھ دے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم کرپشن اقربا پروری اور ظلم کیخلاف میدان میں ہمیشہ سے ہیں اور موجود رہیں گے،پانامہ لیک کیخلاف چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن قائم کر کے تحقیقات کا آغاز کیا جائے،آئس لینڈ اور یوکرین کے وزرائے اعظم کی طرح میاں نواز شریف کوبھی فوری مستعفی ہو نا چاہیئے۔علامہ ناصر عباس نے تحریک انصاف کے رہنما اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree