شام کے علاقے سیدہ زینب (س)میں دھماکے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر علامہ ناصرعباس جعفری کااظہارافسوس

22 فروری 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالمی امن شدید خطرات سے دوچار ہے۔امریکہ اور اس کے حواری اپنی طاقت کے بل بوتے پرامت مسلمہ کو تباہی سے دوچار کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔پوری دنیا میں صرف مسلم ممالک ہی انتشار کا شکار ہیں ،امت مسلم کی تنزلی یہود ونصاریٰ کا اولین ایجنڈا ہے۔ہماری دانستہ غٖفلت ہمیں اپنے آئندہ نسلوں کا مجرم بنا دے گی۔مسلم حکمران دانشمندی اور بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے دوست نما دشمن کی پہچان پیدا کریں۔انہوں نے روس اور چین سمیت دیگر غیر متنازعہ قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی امن کے قیام کے لیے اپنا مخلصانہ کردار ادا کریں۔غیر یقینی کی موجودہ فضا کسی بھی ملک کے لیے سازگار نہیں۔مسلم ممالک کے مابین تصادم کی چھوٹی سی راہ عالمی جنگ کا راستہ ہموار کرنے کے لیے کافی ہے ۔مغربی استعمار مسلم ممالک میں لگی ہوئی آگ کا تماش بین بننے کی بجائے اس بجھانے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے دمشق کے نواحی علاقے سیدہ زینبؑ اور حمص میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں سو سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شام میں رسول اللہ ﷺ کی نواسی کا روضہ مبارک ہے۔ یہ شیعہ سنی تمام مسلمانوں کے متبرک ہے۔ داعش نامی ابلیسی قوتوں مسلمانوں اور ان کے مقدسات کی دشمن ہیں۔ان عناصر کی سرکوبی امت مسلمہ کے تمام مسالک کی شرعی ذمہ داری ہے۔مسلمان حکمران شام میں داعش کے خاتمے میں وہاں کی حکومت کے ساتھ عسکری تعاون کریں تاکہ ان مذموم عناصر کو شکست فاش ہو جو اسلام کے ررشن چہرے کو بدنما ثابت کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree