وحدت نیوز(جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی شوریٰ کا دو روزہ سہہ ماہی اجلاس مرکز تبلیغات وتعلیمات اسلامی جامشورومیں منعقد ہوا ، علامہ مختارامامی کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری ، رکن شوریٰ عالی علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ احمد اقبال رضوی ، مہدی عابدی سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 27مارچ کو بھٹ شاہ میں عظیم الشان عوامی جلسہ عام منعقد کیا جائے گا،جس میں وادی مہران کے ہزاروں غیرت مند شہری شرکت اور شیعہ سنی علمائے کرام وقائدین خطاب کریں گے،اجلاس میں سال گذشتہ کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس میں شریک تمام اضلاع نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی، علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تھر میں انسانیت سسک رہی ہے، حکمران خواب غفلت کا شکار ہیں، علامہ مختارامامی اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر تھر کے قحط متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں ، ضروریات کا جائزہ لے کر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور مزید ضروریات کی رپورٹ مجھے ارصال کریں ،انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن نزدیک ہیں کسی تنظیمی عہدیدار کو کنونسنگ کی اجازت نہیں ، یہ عمل غیر اخلاقی وغیر شرعی ہے، ایم ڈبلیوایم میں کسی قسم کی دھڑے بندی کی کوئی گنجائش نہیں ،انہوں نے ایم ڈبلیوایم ضلع مٹیاری کے سیکریٹری جنرل مولانا اخترعباس اور انکی ٹیم کو ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔