سامراجی ایجنٹ پاکستان میں اسلام ناب محمدی ﷺکا راستہ روکنے کے درپہ ہیں ، علامہ اعجاز بہشتی

03 فروری 2014

وحدت نیوز(کراچی) شہر قائد میں یوم عشق مصطفٰی (ص) و شہدائے پاکستان کانفرنس کا انعقاد شہید سید اقبال مسعود نقوی کی پہلی برسی کی مناسبت سےمجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ الائنس، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام مشترکہ طورپر لانڈھی نمبر 2 میں کیا گیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی، مرکز محرک آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ یاور عباس، رہنماء شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ جعفر سبحانی، علامہ رجب علی بنگش اور رہنماء تحریک منہاج القرآن مکرم مقصود قادری شریک تھے۔ کانفرنس میں مشہور و معروف نعت خواں فیروز الدین سہروردی، نوحہ و منقبت خواں صفدر عباس سمیت مختلف نعت خواں و منقبت خوانوں نے بارگاہ رسالت (ص) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 

یوم عشق مصطفٰی (ص) و شہدائے پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ  شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ مرکزِ اتحاد و وحدت حضرت محمد مصطفٰی (ص) کی ذات اقدس ہے، اس مرکز پر جع ہو کر مسلمان عالمی استعمار و سامراج پر غلبہ حاصل کرسکتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ پروردگار عالم نے ہماری رہنمائی اور ہدایت کیلئے نبیوں کے سردار حضرت محمد مصطفٰی (ص) کو مبعوث کیا۔ انہوں نے کہا کہ مباہلہ کے دن اسلام نے عیسائیت کے مقابلے میں جبکہ خیبر کے روز اسلام نے یہودیت پر فتح حاصل کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج اسلام میں جو تفرقہ بازی نظر آتی ہے وہ انُہی یہودیوں کی سازشوں کا تیجہ ہے جو مسلمانوں کے روپ میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں جتنی بھی دہشتگردی ہو رہی ہے اس میں یہودی بلیک واٹر اور اسکے مقامی ایجنٹ ملوث ہیں۔

 

دیگر مقررین کا  کہنا تھاکہ تعلیمات قرآن و سیرت حضرت محمد (ص) و آل محمد (ع) سے روگردانی کے نتیجے میں امت مسلمہ انحراف کا شکار ہوچکی ہے، لہٰذا امت مسلمہ کو سربلندی حاصل کرنے کیلئے واپس قرآن و اہلبیت (ع) کی جانب رجوع کرنا ہوگا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آج ملکی سالمیت خطرے میں ہے مگر محب وطن سنی شیعہ مسلمان اتحاد و وحدت کے ساتھ عالمی استعمار کے ان ناپاک عزائم کو ماضی کی طرح خاک میں ملا دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ لبیک یارسول اللہ (ص) اور لبیک یاحسین (ع) کا نعرہ لگانے والے سنی شیعہ مسلمان ہی ملکی بقاء و سالمیت کے ضامن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت نے ہوش کے ناخن نہیں لئے تو سنی شیعہ مسلمان اسلام آباد کا رخ کرکے حکومت کو اقتدار سے الگ کرینگے اور پھر نواز حکومت کو دنوں کی مہلت بھی نہیں ملے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree