طالبان دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے سیاسی و مذہبی عناصر ذلیل و رسوا ہونگے، تعزیتی اجتماع

03 فروری 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور خانوادہ شہداء کے تحت شہید ایم ڈبلیو ایم کراچی کے بلدیاتی امیدواروں شہید علی شاہ، شہید صفدر عباس اور شہید عبدالعالم کے چہلم کے موقع پر ایک تعزیتی اجتماع کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ عباس علمدار (ع) مغل ہزارہ گوٹھ گلستان جوہر کراچی میں کیا گیا۔ تعزیتی جلسہ میں خانوادہ شہداء نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تعزیتی جلسہ سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان و ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی، مرکزی رہنماء علامہ اعجاز حسین بہشتی اور مرکزی محرک آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی علامہ مرزا یوسف حسین نے خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں سید علی صفدر نے نوحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، مبشر حسن ، علی حسین نقوی  سمیت علماء کرام، عہدیداران اور خواتین و حضرات کثیر تعداد میں شریک تھے۔

 

تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج ملک بھر میں جاری محب وطن سنی شیعہ مسلمانوں کے مشترکہ اجتماعات شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ و اثر ہیں۔ انہوں نے کہا اسلام و ملک دشمن طالبان و تکفیری ٹولہ اور انکے نام نہاد سیاسی سرپرستوں نے چاہا کہ سنی شیعہ مسلمانوں کو قتل کرکے اتحاد بین المسلمین کی فضاء کو پارہ پارہ کرکے پاکستان میں امریکی و اسرائیلی ایجنڈے کو تکمیل تک پہنچائیں مگر بیدار سنی شیعہ مسلمانوں نے اپنے اتحاد و وحدت سے نا صرف ان اسلام دشمن تکفیری خوارج ٹولے کو بے نقاب کیا بلکہ آج تک اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرتے ہوئے انکے ہر ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

 

علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کہا کہ شہداء کے وارث سنی شیعہ مسلمان ملک دشمن طالبان سے مزاکرات جو کہ پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی عالمی استعماری سازش ہے کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہزاروں شہداء کے ورثاء دہشتگرد طالبان سے مزاکرات کے خلاف ہیں، اگر حکومت نے طالبان سے مزاکراتی عمل کو جاری رکھا اور انکے خلاف کارروائی نہ کی تو شہداء کے ورثاء خود بدلہ لینے کیلئے اٹھ کھڑے ہونگے اور پھر نہ طالبان رہینگے، نہ بزدل و نااہل حکومت اور نہ ہی طالبان دہشتگردوں کے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کو کہیں پناہ ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے ورثا اور مظلوم پاکستانی طالبان دہشتگردوں سے مزاکرات جیسی اسلام و وطن سے خیانت  کو مسترد کرتے ہیں۔

 

تعزیتی اجتماع سے خطاب میں علامہ مرزا یوسف حسین  کا کہنا تھا کہ آج شہداء کے پاکیزہ لہو کا اثر ہے کہ محب وطن سنی شیعہ مسلمان پاکستان کی بقاء و سالمیت کیلئے امریکا اور صیہونی ایجنٹ تکفیری طالبان سے پاکستان کو نجات دلانے کیلئے اتحاد و وحدت کے ساتھ میدان میں حاضر ہیں اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب سنی شیعہ مسلمانوں کے اتحاد و وحدت کے زریعے پاکستان امریکا اور طالبان دونوں کی دہشتگردی سے نجات حاصل کرے گا اور دہشتگرد طالبان سے مزاکرات کے حامی اور ان کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے اسلام و وطن دشمن سیاسی و مذہبی عناصر کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا جو کبھی کتے کو شہید کہتے ہیں اور کبھی یزید و فرعون کی باقیات کو سید الشہداء کہتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree