حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری ملت علامہ ناصر عباس کی پشت پر کھڑی ہے، ڈاکٹر شفقت شیرازی

20 جون 2016

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں گذشتہ رو زایک افطار پارٹی دی گئی، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ اقامہ نماز مغربین کے بعد روزہ دار نمازیوں کو پاکستان میں جاری احتجاج، لانگ مارچ اور بھوک ہڑتال کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری ملت علامہ ناصر عباس جعفری کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت ہمارے جمہوری مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکتب شہداء اور شہید عارف حسینی کے وارث ہیں۔ ہم وطن عزیز کے دفاع اور ملت پاکستان کی بقا کے لئے قانونی و جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے اس ظالم حکومت کو رسوا کریں گے۔دعوت افطارمیں علامہ شمشادحیدرمرتضوی آف امریکہ،علامہ گلزارجعفری سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ قم، فرزند شہید قائدسید حسین الحسینی سمیت پاکستان سے آئے ہوئےمہمان  اہل سنت علماوطلاب نے بھی شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree