وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ لاشوں پر سیاست وہ کرتے ہیں جو لاشوں کو چھوڑ کر انکے مقصد کو دفن کرنے کی بات کرتے ہیں۔ ہم شُہداء کے جسد خاکی کیساتھ خود بھی کھڑے ہوتے ہیں اور شُہداء کے مقصد کو اسطرح زندہ رکھتے ہیں کہ دنیا اسے بھول نہیں پاتی۔ آپکی سیاست میں شُہداء کے جنازوں کو چھوڑ کر علیحدہ کیمپ لگانے کا درس ملتا ہو گا، نہ کہ ہماری آئیڈیالوجی میں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پیام شہداء و اتحاد ملت کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردوں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں عزاداری و میلاد کے جلوس نکالے جائیں گے اور اس خطے سے ان ظالموں کا صفایا کرکے ہی دم لینگے۔پاکستان میں انصاف کی فراہمی ، عدل کے قیام ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے محب وطن لیڈر شپ کا اکھٹا ہو نا ناگزیر ہو چکا ہے، ہمارےحکمران مذاکرات کر نے کاشوق پورا کر لیں ،زلت رسوائی اور لاشوں کے سوا کچھ حاصل ہو نے کو نہیں ،ہم نے ملک بچانے کے لئے آذان دے دی ہے، جو ملک بچانا چاہتا ہے ہمارے ساتھ چلے۔