وحدت نیوز(کوئٹہ) گذشتہ روز کوئٹہ میں منعقدہ پیام شہداء و اتحاد ملت کانفرنس میں زائرین کی جان بچانے والے اے ٹی ایف اہلکاروں کو مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر فیصل رضا عابدی نے اعزازی شیلڈز دیں۔ یہ اعزازی شیلڈز مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی تھیں ،پچھلے مہینے مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں پنجاب کے ضلع بھکر سے آئے ہوئے زائرین کی بس کی جانب آنے والے خودکش حملہ آور کو انہی اے ٹی ایف اہلکاروں نے روکا تھا۔ ان زائرین کی سکیورٹی کیلئے مامور بہادر اے ٹی ایف اہلکاروں نے دھماکے سے زخمی ہونے کے باوجود بس سے زائرین کو نکالنے میں کامیاب رہے۔ جسکی وجہ سے قوم ایک عظیم سانحے سے بچ پائی۔