وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کا جامعہ الولایت کا دورہ۔ جہاں پر طلاب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مشرق وسطی میں ابھرنے والی مقاومت اسلامی کی دفاعی پوزیشن کے حوالے سے کہا کہ امریکہ و اسرائیل اس وقت مشرق وسطی میں شکست تسلیم کر چکے ہیں۔ جس کی مثال امریکی صدر باراک اوباما کا رہبر معظم سید علی خامنہ ای کو لکھا گیا خط ہے جس میں اس نے ایران سے داعش کو ختم کرنے کے لئے مدد مانگی ہے۔ اور حزب اللہ کا شام و لبنان کی سرحدوں پر دہشتگردوں اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فتح سے ثابت ہو گیا کہ جبہ مقاومت اب ناقابل شکست طاقت بن چکا ہے۔ اور انشاٗ اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب سر زمین پاکستان پر حقیقی محبان وطن کی حکومت آئے گی۔ اور پاکستان میں آئین کی بالا دستی ہو گی۔