وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبے ایم ڈبلیوایم میڈیا سیل کے زیر اہتمام کارکنان کی ابلاغی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے دوروزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ کا آغازجامع امام صادقؑ ؑ اسلام آباد میں ہو چکا ہے، جس میں ملک بھر کے تمام اضلاع سے میڈیا سیکریٹریز اور سیکریٹری ااطلاعات حضرات شریک ہیں ،ورکشاپ کے پہلے سیشن کا آغاز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے لیکچر سے ہوا، جب کہ ورکشاپ کے مختلف سیشنزسیپرنٹ اور الیکٹرونک میڈیاسے تعلق رکھنے والے ماہرین زرائع ابلاغ ،رپورٹرز، اینکرز، سوشل میڈیا ایکسپرٹس، اور علمائے کرام خطاب کریں گے تاکہ مسؤلین کو اسلام و وطن دشمن قوتوں کی ابلاغی یلغار کا مقابلہ کرنے اور تنظیمی فعالیت کو پرنٹ ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر زیادہ زیادہ نشر کرنے کیلئے آگاہی فراہم کی جاسکے ، مرکزی سکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں صحافیوں سے مضبوط روابط اور ٹیوٹر کے استعمال کے حوالے سے ملٹی میڈیا پر خصوصی پریذنٹیشن دی جائے گی،جبکہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے اور شعبہ اطلاعات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مسؤلین کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔