ایم ڈبلیو ایم جمعہ کو دیگر محب وطن مذہبی و سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر اینٹی طالبان ڈے منائیگی، ناصر عباس شیرازی

28 فروری 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ گذشتہ دن لاہور میں منعقد ہونے والی متاثرین دہشتگردی آل پارٹیز کانفرنس جس کیلئے سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین، سنی تحریک سمیت دو اہم تنظیموں نے رول پلے کیا۔ ان میں پرنسپل جامعہ نعیمیہ علامہ راغب نعیمی، تنظیم المدارس (اہل سنت مدارس کا سب سے بڑا نیٹ ورک) شامل تھے۔ اس میں 50 کے قریب اہل سنت جماعتیں شریک تھیں۔ جو کہ بنیادی طور پر ریفرنڈم تھا۔ پہلے دن سے ہی جب طالبان سے مذاکرات کا پہلا قدم اٹھایا گیا تھا، ہم نے اس پر سٹینڈ لیا تھا اور کہا تھا کہ اس مذاکرات کے عمل میں ہونیوالی دہشت گردی کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جو مذاکرات کے حق میں ہیں۔ ہم نے کہا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف سٹینڈ لینے کی ضرورت ہے۔ پہلے مرحلے میں 450 کے قریب شہادتیں یہ پہلا رزلٹ تھا۔ ہم واحد دو آوازیں تھیں جو ان کے مقابلے میں کھڑے تھے۔ اب الحمد اللہ ایک چین بن گئی ہے اور کافی جماعتیں اس مئوقف پر ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ شہداء کے پاک خون کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ناصر شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم طالبان کی بات کرتے ہیں تو صرف وزیرستان میں بیٹھے ہوئے طالبان کی بات نہیں کرتے بلکہ صحافیوں، سیاسی جماعتوں میں موجود طالبان ذہنیت افراد کی بات بھی کرتے ہیں، جو طالبان کو سہولیات مہیا کرتے ہیں۔ بعض صحافی اور سیاسی طالبانوں نے طالبان کو برابر کا اسٹیک ہولڈر کہنا شروع کر دیا ہے۔ کل کی APC میں یہ مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا کہ 28 فروری کو پورے ملک میں اینٹی طالبان ڈے منایا جائے گا اور کہا گیا کہ طالبان اس دور کے خوارج ہیں اور ان کے خلاف اسی طریقے ڈیل کیا جائے جس طرح حضرت علی علیہ السلام  نے خوارج کے ساتھ کیا تھا۔ یہ لوگ گولی کی زبان سمجھتے ہیں منطق کی نہیں۔ پاکستان کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ان کے خلاف آل آئوٹ آپریشن کیا جائے، جس کا مطلب یہ ہے کہ آخری دہشتگرد کی سرکوبی تک اور انکے ایک بھی سپورٹر کی موجودگی تک آپ چین سے نہیں بیٹھتے ہیں اور ان کے تمام مراکز کو ختم کرکے آئین کا عملاً نفاذ کرتے ہیں۔ پاکستان کا آئین اور قانون ان Militants کے خلاف مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔ آئین کہتا ہے کہ جو قتل کرے اس کا بدلہ قتل ہے۔ جو فساد پھیلائے اس کو کٹہرے میں لایا جائے اور جو پاکستان میں لاء اینڈ انفورسمنٹ پر حملے کرے اس کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔

 

اُنہوں نے کہا کہ آج کراچی میں پروفیسر تقی ہادی نقوی ممتاز شیعہ سکالر کو شہید کر دیا گیا ہے۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین اس سانحے پر 3 دن کے سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ یہ عالمی سازش ہے کہ جس کے نتیجے میں اہم شیعہ شخصیات کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔ ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بہت گھنائونے لوگ ہیں جب تک ان کو صفحہ ہستی نے نہیں مٹایا جاتا امن قائم نہیں ہوسکتا۔ کل کے اینٹی طالبان ڈے کے حوالے سے ہم دیگر تمام سیاسی پارٹیوں سے بھی درخواست کرتے ہیں اور ڈیلیگیشن بھی بھیج رہے ہیں اور پاکستان بچانے کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھو۔ دہشتگردوں سے مذاکرات کی بجائے شہداء کے خانوادگان کے ساتھ بیٹھو اور ان سے پوچھو کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ آپ صحافی حضرات بھی ہمارے ساتھ عملی طور پر شامل ہوں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طالبان کے خلاف بڑے آپریشن تا اختتام Militant کا آغاز کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree