کالعدم تحریک طالبان کیجانب سے جنگ بندی کا اعلان قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنیکی سازش ہے،علامہ ناصرعباس جعفری

02 مارچ 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک ماہ کیلئے جنگ کے بندی کے اعلان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نہیں طالبان فوراً ہتھیار ڈالیں، کالعدم دہشتگرد تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنے کی سازش ہے۔ پاکستان کی بقاء کیلئے وقتی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں، ریاستی ادارے اپنا آپریشن مکمل کریں اور طالبان کے مزید ٹائم لینے کے دھوکے میں نہ آئیں۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان عالمی ایجنسیوں کے ایماء پر پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں، جب بھی طالبان کیخلاف قومی اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے تو یہ مذاکرات کا شوشا چھوڑ دیتے ہیں اور اب جنگ بندی کے اعلان کا مقصد ان کیخلاف بننے والے قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنا ہے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ طالبان ناقابل اعتبار ہیں، لہٰذا حکومت اور ریاستی ادارے مزید ان کے دھوکے میں نہ آئیں اور تن دہی کیساتھ ان کیخلاف جہاں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، وہیں آپریشن کیلئے مکمل تیاری کریں، فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک غیر ریاسی عناصر کا مکمل قلع قمع نہیں ہو جاتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree