علامہ تقی ہادی کے سفاکانہ قتل اور ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خلاف یو م احتجاج منایا جائے گا، علامہ اسرار گیلانی

28 فروری 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی مسئول آفس علامہ سید اسرار حسین گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں دو گھنٹوں میں شیعہ اسکالر پروفیسر ڈاکٹر تقی ہادی نقوی سمیت چار شیعہ اکابرین کی مظلومانہ شہادت ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے، شہر قائد میں جاری رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود معصوم انسانوں کے خون کی ہولی حکومت اور قانون پر عملداری کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مجلس وحدت مسلمین ان سفاکانہ کارروائیوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری اور راہنما علامہ علی شیر انصاری کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس میں کیا۔ علامہ اسرار گیلانی کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی ہادی نقوی کا تعلق مقدس ترین شعبہ تعلیم تھا، انہیں اس پاک دھرتی کو علم کے نور سے منور کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا، اگر علم کے چراغ جلانا جرم ہے تو ہم سب مجرم ہیں، یہ ملک اس لیے حاصل کیا گیا تھا کہ کہ اس پاک سرزمین سے دنیا کے کونے کونے میں امن و آشتی کا پیغام پہنچایا جاسکے جو علم کے نور کے بغیر ممکن نہیں۔

 

مولانا اسرار گیلانی نے کہا کہ وطن دشمن عناصر اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنیوالی مملکت خدادا پاکستان کو جہالت کی گہرائیوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، پروفیسر تقی ہادی کی شہادت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سازش کے تحت ایل علم شخصیات کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے، ایک دن ڈاکٹر کو شہید کیا جاتا ہے تو دوسرے دن کوئی نہ کوئی ماہر تعلیم دہشت گردوں کی اندھی گولیوں کا نشانہ بن جاتا ہے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ ٹارگٹ کلنگ، قتل غارت گری اور خودکش حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں، ہم اس مادر وطن کے غیور اور باوفا بیٹے ہیں، اور شہداء کے مقدس خون کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ ان کے خون کو رائیگان نہیں جانے دیں گے، ان کے عظیم مشن کو ہر صورت میں جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے پروفیسر تقی ہادی کی شہادت پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

ایم ڈبلیو ایم مسئول دفتر کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اٹھائیس فروری کو منائے جانیوالے انٹی طالبان ڈے کے موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں فرقہ واریت نہیں، قائد اعظم کے پاکستان پر ایک مخصوص گروہ اپنے نظریات مسلط کرنے کے لئے، شیعہ، سنی مسلمانوں سمیت تمام مسالک کے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے، ان کا راستہ شیعہ سنی اتحاد کی طاقت سے روکیں گے، انہوں نے تحریک حمایت مظلومین کے حوالے سے دو مارچ کو راولپنڈی میں بھی بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree