وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال

27 اگست 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر سربراہ تحریک اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور پیر نورالحق قادری کے درمیان قومی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال بالخصوص افغانستان کے بدلتے حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں شخصیات نے وطن عزیز میںفرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سوشل میڈیا کا بےہنگم استعمال معاشرے میں افتراق و انتشار کا سبب بن رہاہے، تمام مسالک کےسنجیدہ اور جید علمائے کرام کو ملک دشمن قوتوں کی ریشہ دوانیوں سے آگاہ ہوکر اپنے اپنے مسالک کے پیروکاروں کو احترام باہمی، برداشت اور مقدسات کی تکریم کی نصیحت کرنا ہوگی ۔

آخر میں حالیہ دنوں رحلت فرمانے والی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خالہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree