وحدت نیوز (اسلام آباد) غریب الوطن شہید منیٰ علامہ غلام محمد فخرالدین رح کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد آج سی ایم ایچ سکردو میں داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے انتقال فرماگئیں ہیں۔
مرحومہ کے سانحہ ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، ڈپٹی سیکریٹری جنرلز علامہ احمد اقبال رضوی، ناصرشیرازی، آغا رضا، علامہ مختار امامی سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین نے افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے کہا ہے کہ مرحومہ انتہائی نیک سیرت اور انقلابی جذبے سے سرشار خاتون تھیں جنہوں نے شہید غلام محمد فخرالدین ؒ جیسےعاشق امام خمینی کو جنم دیا، مرحومہ نے ایک ایسا شہید تربیت کرکے دنیا کو دیا کہ جس نے اپنے پوری زندگی امام زمانہ عج کےظہور کی راہ ہموار کرنے میں گذاری اور ایک مقدس سرزمین پر مقدس مشن کی تکمیل کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، رب کریم بحق چہاردہ معصومین ع مرحومہ کی مغفرت فرمائے،پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائے۔مومنین سے مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاکی التماس ہے۔