داعش کا کابل میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرنااس حقیقت کا عکاس ہے کہ شاطر دشمن انتہائی چالاکی کے ساتھ اپنے مہرے استعمال کرنے میں مصروف ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

27 اگست 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت میں کابل ائیرپورٹ پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ داعش کی جانب سے حملوں کی ذمہ داری کا قبول کیا جانا اس حقیقت کا عکاس ہے کہ شاطر دشمن انتہائی چالاکی کے ساتھ اپنے مہرے استعمال کرنے میں مصروف ہے۔کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کی منصوبہ سازی میں امریکہ اور اس کے شیطانی حواری ایک دوسرے کے شریک کا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکباری قوتوں کو مستحکم افغانستان کس صورت قابل قبول نہیں۔اپنے مذموم عزائم اور مفادات کی تکمیل کے لیے وہ خطے کے امن کو تہس نہس کرنا چاہتی ہیں۔گزشتہ کئی عشروں سے افغانستان میں جاری آگ و بارود کی بارش استعماری و طاغوتی کے لیے تقویت کا باعث بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے امن سے خطے کا امن وابستہ ہے،عالمی سامراجی طاقتیں نہیں چاہتی کہ افغانستان میں دیر پا امن کا قیام یقینی ہو،اس طرح کی سازشوں میں امریکہ اور اس کے حواری ملوث ہیں جواس خطے اور افغانستان کو بد امنی کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree