ایم ڈبلیوایم کے وفد کی اعجازچوہدری سے ملاقات، سینیٹرمنتخب ہونے پرمبارکباد، پنجاب انتظامیہ کےمتعصبانہ اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ

18 مارچ 2021

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں علامہ احمد اقبال رضوی، اسد نقوی،  ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی، علامہ حسن ہمدانی، حسن کاظمی، سید حسین شاہ، رائے ناصر علی، خرم نقوی اور مولانا مظہر عباس پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد نے لاہور میں نو منتخب سینٹر اعجاز چوہدری سے ملاقات کی۔ وفد نے سینٹ کا رکن منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے پنجاب میں عزاداروں پر قائم کیے جانے والا بلاجواز مقدمات کے اندراج کو ملت تشیع کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پرامن شہریوں کے نام شیڈول فور میں شامل کرنا علاقائی امن کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔چنیوٹ انتظامیہ ملت تشیع کے خلاف مسلسل انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ہم قانون و انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن قانون کے نام پر کسی زیادتی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

وفد نے مطالبہ کیا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے انتظامی افسران کو لگام دی جائے اور ملت تشیع کے خلاف غیر منصفانہ اقدامات کو روکا جائے۔اعجاز چوہدری نے ملت تشیع کے تحفظات دور کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree