پنجاب میں عزاداروں کے خلاف اقدامات اور سندھ میں لعل شہباز قلندر ؒ کےعرس پر پابندی قابل مذمت ہے، علامہ مقصودڈومکی

18 مارچ 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) بسلسلہ ولادت باسعادت حضرت سید الشہداء نواسہ رسول امام حسین عالی مقام علیہ الصلاۃ والسلام جشن انوار شعبان منعقد ہوا۔ تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام حسین عالی مقام تمام عالم انسانیت کے عظیم رہبر اور رہنما ہیں جنہوں نے ہمیں باطل اور ظالم قوتوں کے خلاف قیام کا درس دیا ہے آپ نے 72 ساتھیوں کے ساتھ  یزیدی سلطنت کے خلاف قیام کیا اور اسے عبرتناک شکست دی۔ آج بھی اہل حق کے لئے نواسہ رسول امام حسین عالی مقام کا اسوہ اور کردار مشعل راہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعض اضلاع میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف درج مقدمات پر ہمیں تشویش ہے شریف شہریوں کے نام شیڈول فور میں درج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ شیعیان حیدر کرار کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ روکے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں عوامی اجتماعات جاری ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث اس ملک بھر کے کروڑوں عقیدت مندوں میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ حضرت شہباز قلندر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree