وحدت نیوز(جیکب آباد)انجمن سپاہ علی اکبر جیکب آباد کے زیر اہتمام شہنشاہ وفا حضرت ابوالفضل العباس علمدار کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے حبیب چوک قائد اعظم روڈ پر جشن کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے جشن میلاد امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل عباس علمدار علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عباس علمدار امام عصر کے اطاعت گزار اور وفادار ہونے کے ساتھ ساتھ معرفت امام کی اعلی ترین منزل پر فائز تھے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عباس علمدار ایثار اور وفا کی اعلی مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اھل سنت عوام میں بعض ناصبی گھس کر بغض آل محمد کی ترویج کر رہے ہیں۔ اہل سنت کے عوام اور علماء کو اپنی صفوں میں گھسنے والے ناصبی دشمنان اہل بیت پر نظر رکھنی ہوگی جو آل رسول سے بغض و عداوت کا اظہار کرنے کے لئے اہل سنت کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول امام حسین عالی مقام علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ایک ناصبی کی طرف ایک باغی کی حمایت میں کانفرنس شرمناک حرکت ہے۔اہل سنت کے علماء اور مشائخ عظام نے گستاخ سیدہ فاطمہ الزہراء کے خلاف جس بصیرت جرئت اور بیداری کا مظاہرہ کیا اس نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ایک دفعہ پھر ناصبی دشمنان اہلبیت متحرک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کو ہوا دینا چاہتی ہیں ہندوستانی شہری وسیم رضوی کی جانب سے قرآن حکیم کی شان میں گستاخی شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے سے شیعہ سنی میں اختلاف اور انتشار کی مکروہ سازش ہو سکتی ہے۔ شیعہ اور سنی اسلام کے دو توانا بازو ہیں انہیں آپس میں متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں امریکہ اسرائیل اور انڈیا کی مودی سرکار کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔