انشاءاللہ 8 فروری کو جیت حق اور سچ کی ہوگی ،اسدعباس نقوی

22 جنوری 2024



وحدت نیوز(لاہور)سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی ضلعی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔صوبائی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صوبائی سیکریٹری سیاسیات برادر سید حسین شاہ زیدی کی خصوصی شرکت ،سب سے پہلے برادر سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری ساسیات نے مرکزی سیکریٹری سیاسیات کو لاہور کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

ضلعی صدر جناب نجم عباس خان ضلعی صدر نے ضلع لاہور کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ مرکزی سیکریٹری سیاسیات نے مجموعی ملکی سیاسی صورتحال اور آنے والے الیکشن میں مجلس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکز کی جانب سے خصوصی ہدایات اور سفارشات کو بیان کیا ۔

جناب سید اسد عباس نقوی نے صوبائی اور ضلعی مسئولین کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔ اور تاکیدکی ہرروز بدلتی سیاسی صورتحال سے آگاہ رہیں ، لوکل سطح پرمرکز کی پالیسی کو فالو کرتے ہوئے سیاسی فیصلے کریں ۔ بعض (سیاسی) چیزیں لمحوں میں بدل رہی ہیں ۔ لہذا بڑی دقت کے ساتھ مرکز اور صوبے کے اقدامات کو فالو کریں تاکہ پوری مجلس وحدت ایک ہی پیج پر نظر آئے ۔ جھوٹی اور بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ فورا ًاپنے صوبے اور مرکز سے رابطے میں رہیں ۔ ان شاءاللہ ہر میدان میںجیت حق اور سچ کی ہوگی ۔

صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مرکزی سیکریٹری سیاسیات برادر سید اسد عباس نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کیاکہ وہ بروقت تشریف لائے اور مسئولین کو الیکشن کے متعلق ضروری اقدامات سے آگاہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree