مجلس وحدت مسلمین 9جولائی کو ملک بھرمیں یوم عظمت اہل بیتؑ منائے گی، علامہ احمد اقبال رضوی

06 جولائی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ۹جولائی جمعہ کے روز ملک بھر میں ”یوم عظمت اہلبیت “ منانے کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ خاندان رسالت پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔اہلبیت اطہار علیہم السلام اس گھرانے کا نام ہے جس کی طہارت کی گواہی خدا تعالیٰ نے قران میں دے رکھی ہے۔ جو شرپسند عناصر مذہب کے نام پر اہلبیت کی شان میں گستاخی کرتے ہیں وہ یا تو بیمار ذہین ہیں یا پھر یہود و نصاری کے آلہ کار ہیں جو وطن عزیز میں مذہبی منافرت کا ایک نیا طوفان کھڑا کرنے کے لیے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔شیعہ سنی فقہا اہلبیت اطہار کی عظمت کا نہ صرف قائل بلکہ محافظ بھی ہیں۔ کوئی بھی متعصب آواز اہلبیت کی شان کے خلاف بلند ہوئی شیعہ سنی برادران مل کر اسے خاموش کرائیں گے۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین جمعے کے روز پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عظمت اہلبیت کا انعقاد کرے گی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور کارکنان شریک ہوں گے۔جمعہ کے خطبات میں بھی شان اہل بیت بیان کی جائے گی اور گستاخان کے خلاف مذمت کی قرار دادیں پیش ہوں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree