8ستمبر کو اسلام آباد کی سرزمین شہید قائد کی عظمت کی گواہی دے گی ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

26 اگست 2013

وحدت نیوز ( ٹیکسلا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید و سالارِ شہدائے پاکستان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی آرزوارمانوں کی تکمیل کا نام ہے ،شہید قائد کا راستہ حریت کا راستہ ہے ، شہید قائد کی آواز وحدت کی آواز ہے ، ہم نے شہید کہ راستے ، شہید کے پیغام، شہید کی امنگوں کا احیاء کیا ہے ، اور شہید قائد کی روح کو گواہ بنا کر عہد کرتے ہیں ، کہ جب تک جسم میں ایک قطرہ خون بھی باقی ہے شہید قائد کے فکر و فلسفے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سرزمین پاکستان پر عالمی استعمارکو ذلیل و رسوا کر نے کا عظیم کارنامہ ہمارے شہید قائد نے ہی انجام دیا تھا اور آج ہم انکے نقش قدم پر چلتے ہو ئے امریکہ و اسرائیل کے ناپاک پنجوں سے اپنی مادر وطن کو آزادی دلانے کے لئے کو شاں ہیں۔اس وطن کو اس کا شرف و کمال لو ٹا نے کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے حریت اورآزادی کا پرچم بلند کر دیا ہے ، ہم تمام محب وطن پاکستانیوں کو دعوت عام دیتے ہیں کہ ائین اکھٹا ہوں اور پاکستان کو اس کے اصل کی جانب پلٹانے میں اپنا قومی کردار ادا کریں ، تفرقہ اس وطن کے وجود کے لئے خطرے کا باعث ہے ، ہمیں اپنی سوچ کو تعصب سے پاک کر کے وحدت و اتحاد کی روش اختیار کر نا ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم ضلع ٹیکسلا کے زیر اہتمام لبیک یا حسین (ع) کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیاان موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی اور علامہ سخاوت قمی بھی موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ 8ستمبر کو اسلام آباد کی سرزمین پر مادر وطن کے باوفا بیٹے جمع ہو کر پاکستان دشمن قوتوں سے اظہار نفرت کریں گے ،اور پریڈ گراؤنڈ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (ر ہ) کی عظمت و سربلندی کی گواہی دے گا۔ ایک مرتبہ پھر پاکستان کے طول وعرض سے فرزندان تو حید اسلام آباد کی سرزمین پر جمع ہو کر قائد محترم مفتی جعفر حسین قبلہ مرحوم کے دور کی یا دکو تازہ کر دیں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ شام میں زلت و حزیمت کا سامنا کر نے والے آج پاکستان میں اپنی ناکامی کا بدلہ مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکاروں سے لے رہے ہیں ، پاکستان بھر میں خصوصاً جنوبی پنجاب کے پر امن علاقوں میں امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا دہشت گرد گروہ اپنی توانائیاں شیعہ سنی اتحاد کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ، بھکر میں تکفیری ٹولے کی جانب سے اہل تشیع کے جان و مال پر حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی گہناؤنی سازش ہے ۔پاکستان میں ایک منظم پلاننگ کے تحت حالات کو بگاڑا جا رہا ہے ، کالعدم جماعتوں کے سنگین سانحات میں ملوث ہو نے کہ باوجود انہیں فری ہینڈ دینا اور ان کے خلاف کو ئی کاروائی نہ کرنا وفاقی حکومت اور سکیورٹی اداروں کی نیت کو مشکوک بنا رہا ہے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹیکسلا میں زینبیہ(س) اکیڈمی کا دورہ بھی کیا جہاں شہداء کے بچے زیر تعلیم ہیں ، آپ بچوں میں گھل مل گئے او ر کا فی وقت بچوں کے ساتھ گزارا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree