وحدت نیوز(لاہور) جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدرات صوبائی سیکرٹر یٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب میں شیعہ بیٹھک کا انعقاد،کسی بھی علاقے میں آپس میں مومنین کا مل بیٹھ کرملکی وبین الاقوامی حالات کے تناظر میں ملت کے مسائل کا حل اور ملت کے مسائل میں مجلس وحدت کا کردار کیا ہے؟کے عنوان سے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شیعہ بیٹھک کا انعقاد کیا گیا ۔
موجودہ حالات میں مومنین کی ذمہ داری ،گفت و شنید، سوال وجواب اور تجاویز و آراءپر مبنی بیٹھک، تاکہ مکتب آل محمدؑ مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے اور ملت تشیع کو مجلس وحدت مسلمین کی قومی پالیسی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی طرف سے مومنین کا شکریہ اور قرآن وفرامین معصومین علیہ السلام کی روشنی میں مومنین کے مل بیٹھنے کے فوائدکو بیان کیا گیا۔شیعہ بیٹھک کے شرکاء مومنین کا تعارف کرایا گیا ۔
جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مومنین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر بہت خوبصورت اور مدلل گفتگو فرمائی جسےشرکاء شیعہ بیٹھک نے بہت سراہا ۔
شیعہ بیٹھک کے شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کی دعوت دی گئی ، سوال و جواب اور تجاویز و آراءکا سیشن ہوا ۔ علامہ صاحب نے مجلس وحدت مسلمین بطور مذہبی سیاسی جماعت کا تعارف،حاصل کردہ اہداف پر بھی روشنی ڈالی ۔
وائس چیئر مین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خطاب کے علاوہ مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسدعباس نقوی ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، پاکستان کے معروف خطیب علامہ امجدعلی عابدی،سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی اور ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور نے بھی خطاب کیا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی میزبانی میں منعقد ہونے والی شیعہ بیٹھک شیعہ بیٹھک میں معززین شہر کی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔شیعہ بیٹھک کے اختتام پر ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نجم عباس خان نے شرکاء بیٹھک کاشکریہ ادا کیا ۔