پاکستان مسئلہ فلسطین پر جرائت مندانہ موقف اختیار کرے اور امت مسلمہ کو لیڈ کرے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

08 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایوان صدراسلام آباد میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سربراہ نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے، اہل فلسطین کا اسرائیل کے ساتھ لڑنا ان کا حق ہے۔

سینیٹرعلامہ راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ آپ کے گھر پر کوئی قبضہ کرلے تو اس کو چھڑوانا آپ کا حق ہے، یہ نہیں ہوسکتاہے کہ قابض کو آپ کہہ دیں کہ تم آدھا گھر رکھ لو۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سرشت میں دہشت گردی شامل ہےان کی مذہبی تعلیمات میں ہی قتل و غارت گری ہے وہ اپنے سوا کسی کو حق حیات دینے کے روادارنہیں ۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے قرآنی آیات واحادیث کا حوالہ دیتے ہوئے موقع پر موجود صدر مملکت ، وزیر اعظم اور دیگر حکومتی شخصیات و پارٹی قائدین پر واضح کیا کہ یہود ونصاریٰ کبھی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے۔ہمیں اپنے دشمنوں کو پہچاننا چاہئے۔جو لوگ اپنے دشمنوں کو نہیں پہچانتے وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

قرآن کہہ رہا ہے کہ یہود و نصاریٰ ہمارے دشمن ہیں۔ اگر ہم یہ بات نہیں مانتے تو ہم قرآن کے خلاف ہیںان کے تسلط کو قبول کرنا خلاف قرآن و حکم خدا ہے، بحیثیت اسلامی جمہوری ریاست ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نہر سے بہر تک مکمل فلسطینی ریاست کو سپورٹ کریں۔

اسرائیل جوکہ اپنی وسعت کے منصبوبے پر عمل پیرا ہے اس کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے ، مشرق وسطیٰ خصوصاً غزہ کی موجودہ جنگ عالمی منظر نامے پر اہم اثرات رکھتی ہے ۔

طاقت کا وہ توازن جو مغرب سے مشرق کی جانب منتقل ہورہا ہے امریکا اس کا راستہ روکنا چاھتا ہے اس شفٹ آف پاور کے مرحلے کو سست کرنا چاہتا ہے اور اسی لیئے وہ اسرائیل کی ہر ممکن مدد کررہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سال سے غزہ میں مزاحمتی تحریک کو ختم نہیں کرسکا۔لبنان میں پہلے بھی وہ مقاومتی محاذ کے ہاتھوں دو مرتبہ بدترین شکست کھا چکا ہے آئندہ بھی اس کے ہاتھ ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک اسپیشل گروپ تشکیل دیا جائے، پاکستان کو امت کو لیڈ کرنا چاہیئےچونکہ یہ سب سے بڑا اسلامی ملک ہے آبادی کے لحاذ سےاور امریکہ، اسرائیل اور آئی ایم ایف سے نہیں ڈرنا چاہیے۔

اس موقع پرصدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف،میاں نوازشریف، بلاول بھٹو،مولانا فضل الرحمٰن، حافظ نعیم الرحمٰن، ایمل ولی خان، سردار ایاز صادق سمیت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، ایم ڈبلیوایم کے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree