شہید سید حسن نصراللہ نےجس تحریک کا آغاز کیا وہ اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گی،علامہ مقصود ڈومکی

07 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ پہنچ کر کونسل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران آقائے مہدی شائقی سے ملاقات کر کے شہید آقا سید حسن نصر اللہ اور کمانڈر شہید عباس نیل فروشان کی شہادت پر تعزیت کی۔ اس موقع پر جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمن ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما سید فیروز شاہ جیلانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حزب اللہ کے بہادر قائد شہید سید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے بہادر اور نڈر لیڈر تھے۔ وہ مقاومتی محاذ کے ترجمان اور رہبر مسلمین کے توانا بازو تھے۔ آپ نے اسرائیل غاصب کے خلاف طویل جنگ لڑی اور لبنان کا مقبوضہ علاقہ اسرائیلی افواج سے لڑ کر خالی کروایا آپ اسرائیل اور شیطانی قوتوں کے لئے خوف کی علامت تھے جبکہ فلسطین اور لبنان کی مظلوم عوام کے لئے امید کی کرن تھے۔ آپ نے جس تحریک کا آغاز کیا وہ اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مظلوم فلسطینیوں اور لبنانیوں کی حمایت میں اپنے بہادر کمانڈر شہید عباس نیل فروشان سمیت عظیم لوگوں کی قربانیاں پیش کی ہیں ہم تحریک ازادی فلسطین کے تمام شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمن نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے عظیم مجاہد اور اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب اسرائیل کے خلاف حملہ کر کے مظلوم فلسطینیوں کے خون کا انتقام لیا ہے جس پر ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اور ملت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی علامہ سہیل اکبر شیرازی اور مولانا سید عتیق الرحمن نے شہید سید حسن نصر اللہ کے لیے تاثرات بک میں اپنے خیالات قلم بند کرتے ہوئے لشکر اسلام کے علمبردار سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree