مجلس وحدت مسلمین مظلوموں اور محروموں کی حامی جماعت ہے،شکارپورکے عوام نے ایم ڈبلیوایم پر اعتمادکا اظہارکیا،علامہ مقصود ڈومکی

27 ستمبر 2024

وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر ضلع شکار پور کے عوام نے مجلس وحدت مسلمین پر جس اعتماد کا اظہار کیا۔ ہم شکار پور کے عوام کی آواز بنیں گے۔ یہ بات انہوں نے ضلع شکار پور کے دورے کے موقع پر ڈکھن سٹی مسجد میں تحصیل صدر سید نوید علی شاہ، تحصیل کابینہ کے اراکین اور تنظیمی کارکنوں کے ساتھ نشست کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل کابینہ اور مظہر علی خان کماریو نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ تحصیل گڑھی یاسین کی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں اور محروموں کی حامی جماعت ہے۔ ہم ملت کے غریب اور محروم طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر ضلع شکار پور کے عوام نے مجلس وحدت مسلمین پر جس اعتماد کا اظہار کیا۔ ہم شکار پور کے عوام کی آواز بنیں گے۔ ضلع شکار پور کے عوامی مسائل خصوصاً امن و امان کی ابتر صورتحال پر ایم ڈبلیو ایم نے موثر آواز بلند کی ہے۔ جبکہ عوام کے منتخب نمائندوں نے کبھی بھی قومی یا صوبائی اسمبلی، یا کسی فورم میں عوامی مسائل اغواء برائے تاوان، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خلاف آواز بلند نہیں کی اور نہ ہی بدامنی کے خاتمے کیلئے کوئی عملی اقدام کیا ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کے مظلوموں کی حمایت کرنا ہر غیرت مند مسلمان پر فرض ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں حماس اور حزب اللہ کی مزاحمت پر پوری امت مسلمہ کو فخر ہے۔ فلسطین اور لبنان میں معصوم شہریوں کا قتل عام کرکے اسرائیل نے بدترین ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree