اربعین کے موقع پر سانحہ یزد نے پوری قوم کو سوگوار کیا، علامہ مقصود ڈومکی

22 ستمبر 2024

وحدت نیوز(لاڑکانہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اربعین کے موقع پر سانحہ یزد نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔ ہم ان شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ امام حسین (ع) عالی مقام کے عشق میں کربلا کے سفر پر گامزن تھے۔ یہ بات انہوں نے لاڑکانہ پہنچ کر سانحہ یزد کے شہداء کی تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ کے ضلعی صدر مولانا عمران علی چانڈیو، ناٸب صدر برکت علی باریجو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مختیار علی لغاری، سیکرٹری تربیت سجاد علی کٹبر، آفیس سیکرٹری محمد سلیم هلیو و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ یزد کے شہداء نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ کربلا کے عاشق تھے اور امام حسین (ع) عالی مقام کے عشق میں کربلا کے سفر پر گامزن تھے۔ اربعین کے موقع پر سانحہ یزد نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔ ہم ان شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر مولانا عمران علی چانڈیو نے کہا کہ وارثان شہداء اور ہم سب کی یہ خواہش ہے کہ شہداء سانحہ یزد کا چہلم بھرپور انداز سے منعقد کیا جائے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحے کے زخمیوں کی بھی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سانحہ یزد کے حوالے سے سندھ حکومت نے جو وعدے کئے ہیں، ان پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا اور سانحے کے زخمیوں کا مکمل علاج معالجہ کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree