اسلام دشمن سامراجی قوتیں ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور انتشار چاہتی ہیں جبکہ مسلمان آپس میں متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کو شکست دے سکتے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

08 ستمبر 2024

وحدت نیوز(بخشاپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے بخشاپور، میں کجل خان ڈومکی اور بانی جلوس عزاء سید سبحان شاہ  کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقع پر چیئرمین عظیم اللہ خان ڈومکی ڈاکٹر مجیب الرحمٰن ڈومکی نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی اور انہیں زیارت کربلا معلیٰ عراق کی مبارکباد پیش کی۔ بخشاپور، میں مرحوم استاد علی مردان ڈومکی کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی عالم انسانیت کے لیے رہبر اور رہنما ہے۔ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اپنے اختلافات بھلا کر سید الانبیاء کی ذات گرامی پر متحد اور متفق ہو جائے۔ پیغمبر اسلام کے بعد قرآن و اھل بیت امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور انتشار چاہتی ہیں جبکہ مسلمان آپس میں متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کو شکست دے سکتے ہیں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امت مسلمہ کے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑیں ایک قران کریم اور دوسرے اہل بیت ۔  قران اور اہل بیت امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور وحدت کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اج فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے امریکہ اور اسرائیل کے غلام عرب حکمران فلسطین اور فلسطینی عوام سے خیانت کر رہے ہیں جبکہ مظلوم فلسطینی مسلمان بار بار امت مسلمہ کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ 12 سے 17 ربیع الاول پوری دنیا کے مسلمان ہفتہ وحدت مناتے ہیں جس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اتحاد بین المسلمین کی علمبردار جماعت ہے جو پاکستان میں اتحاد امت کے لیے سرگرم عمل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree