پاکستان اور پاکستانیوں کی آزادی و امن، شہدائے وطن کی قربانیوں کا ثمر ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

05 ستمبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ملکی دفاع اور وقار کی خاطر دشمن کے مقابلے میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے اپنے عظیم سپوتوں، سپاہیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یوم دفاع ملک دشمن باطل قوتوں کیخلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے۔پاکستان اور پاکستانیوں کی آزادی و امن، شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان نے اپنے تن، من، دھن کی قربانی دیکر ملکی سرحدوں کی حفاظت کی، فوج کے ساتھ پاکستانی عوام بھی دشمن سے برسرِپیکار رہی اور دشمن کے دانت کھٹے کیئے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ داخلی استحکام و سلامتی بھی وقت کا اولین تقاضا ہے، تمام پاکستانی اکائیوں سے بات چیت اور اعتماد کی بحالی اشد ضروری ہے، ملک میں قانون کی بالا دستی، بنیادی حقوق کی فراہمی اور عدل و انصاف کا فروغ بھی ملکی سالمیت و بقا کیلئے ناگزیر ہے، مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں وطن عزیز کے دفاع کے لیے عزم اور تجدید عہد کا دن ہے، بہادر پاکستانی قوم اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہمیں قومی وحدت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور ماضی کی غلط پالیسیوں سے سبق سیکھنے میں ہی دانشمندی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree