علامہ احمد اقبال رضوی کی مرحوم محمد کاظم ابن حافظ کفایت حسین اعلی اللہ مقامہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت

21 اگست 2024

وحدت نیوز(لاہور)جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان  نےلاہور میں مرحوم محمد کاظم ابن حافظ کفایت حسین اعلی اللہ مقامہ کی رہائش گاہ پر ان کے فرزندان اور ان کے بھتیجے نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت ضلع لاہور سے محمد کاظم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی ۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے محمد کاظم ابن حافظ کفایت حسین اعلی اللہ مقامہ کی ان کی زندگی میں مکتب اہلبیت کے لئے خدمات کو سراہا ۔ اور مرحوم کی بلندی درجات ومغفرت کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی محمد کاظم ابن حافظ کفایت حسین کے فرزندان نے علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا ان کی رہائشگاہ آمد پر شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree