جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم پاکستان ناصرشیرازی کی سینئرسیاستدان محمود خان اچکزئی سےملاقات، جھوٹے مقدمے اور وارنٹ گرفتاری کی مذمت

29 اپریل 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور سینئر سیاستدان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکے خلاف جھوٹے مقدمے میں جاری وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات سے آئین وقانون کی بالادستی کی تحریک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، ملک میں سیاسی قیادت پر بلاجواز اور جھوٹے مقدمات نے عدالتی نظام، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار پر بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

غیر آئینی وغیرقانونی اقدامات سے سیاسی قیادت کو ہراساں کرنے کا کھیل بند ہونا چاہیے، عوامی رائے کو روندتے ہوئے کھلم کھلا قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی معمول بن چکا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کے تمام طبقات کی وحدت اور تحفظ آئین پاکستان کی تحریک کو سبوثاز نہیں کیا جاسکتا، اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ آصف محسود اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے کوآرڈینیٹر حسین آخونزادہ بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree