شہداء کے ورثاء ریاست سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

08 جنوری 2024

وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے نماز جمعہ کے المناک سانحے کے قاتل دہشتگردوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے ورثاء حکومت اور ریاستی اداروں سے آج بھی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں شہداء سانحہ نماز جمعہ کی نویں برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس، مجلس عزاء، ریلی اور قرآن خوانی کا انعقاد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ ان کی فکر اور یاد کو زندہ رکھیں گے۔ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھلا دیں، وہ کبھی سرافراز نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے شکار پور کی نویں برسی کے اجتماع سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آئی ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدور کے علاوہ ممتاز علماء کرام و ذاکرین عظام خطاب کریں گے۔ شہداء کی یاد میں ڈکھن، لکھی غلام شاہ، خانپور سے پیدل قافلے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ نے اللہ کے گھر مسجد میں نماز اور حالت سجدہ میں شہادت پا کر حضرت امیر المومنین مولا علی علیہ السلام کی سنت ادا کی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء حکومت اور ریاستی اداروں سے آج بھی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے المناک سانحے میں ملوث قاتل دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے۔ انہوں نے اس کیس کے وکیل اور گواہوں سے سیکیورٹی کلوز کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور شکار پور کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے ان کیسز کی پیروی کرنے والے وکیل گواہ اور ورثاء کی سیکیورٹی واپس کی جائے۔ اجلاس میں وارثان شہداء قمر الدین شیخ، سید میر حسن شاہ، سید بشارت حسین شاہ، سکندر علی دل، زاہد حسین، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، فدا عباس لاڑک اور دیگر شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree