محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر ملال پر دل بہت رنجیدہ ہے،آج میں اپنے شفیق ومہربان استاد سے محروم ہو گیا ہوں، علامہ راجہ ناصرعباس

09 جنوری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عالم ربانی، پدر روحانی, مربی و راہنماء, شیخ الجامعہ عظیم مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کے انتقال پر ملال پر انکے خانوادہ گرامی، شاگردوں سمیت تمام چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، آج میں اپنے شفیق ومہربان استاد سے محروم ہو گیا ہوں۔محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر ملال پر دل بہت رنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن،استاد العلماء شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔آپ اتحاد ِ امت کے عظیم داعی  اور شاندار علمی شخصیت تھے۔تفسیر کوثر آپ کی بہترین علمی کاوش اور جامعۃ الکوثر آپ کا وہ مایہ ناز دینی ادارہ ہے جس نے تعلیمات ِاہلبیت اطہار علیہم السلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ملک کے تمام مذہبی حلقوں میں بزرگ عالم ِ دین کو غیر معمولی مقام حاصل تھا۔ان کے انتقال سے قوم ایک  درد رکھنے والی عظیم علمی و با بصیرت شخصیت سے محروم ہو گئی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔آپ کی ملت کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انجام دی گئیں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ ملت جعفریہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ تھے، آپ کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ برسوں تک پر نہ ہو سکے گا۔ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کے لیے دعا گوہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree