ملکی معاشی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ بروقت اور شفاف انتخابات کروائے جائیں، علامہ راجہ ناصرعباس

08 جنوری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ابتر معاشی حالات کسی بھی نئے تجربے کے متحمل نہیں، ملکی معاشی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ بروقت اور شفاف انتخابات کروائے جائیں، نگران حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ آئینی ذمہ داری پر مرکوز رکھے، ایوانِ بالا میں الیکشنز ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کرنا قابل مذمت ہے، ملکی قرض سود سمیت ادا کرنے کے لیے اور تجارتی خسارہ پورا کرنے کیلئےہر سال 25 ارب ڈالر کا نیا بیرونی قرض درکار ہے، حکومت اس صورتحال سے آسانی سے نہیں نپٹ سکتی، بہت مشکل اور تلخ فیصلے کرنا ہوں گے، اس کے لیے عوام کو اعتماد میں لینا اشد ضروری ہو گا، اگر ایسی حکومت بنانے یا لانے کی کوشش کی گئی جسے عوام کی تائید و حمایت حاصل نہ ہوئی تو وہ اس بحران سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو جائے گی اور ملک مشکلات کی گہری کھائی میں جا گرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال تو پہلے ہی ابتر تھی اب لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی گھمبیر صورت اختیار کر رہی ہے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان اس ناامنی سے سخت متاثر ہیں ملک میں ماضی کی طرح پھر سے مذہبی شدت پسندی، لسانیت اور قومی تعصبات کو ہوا دی جا رہی ہے، پارہ چنار کے معصوم اور نہتے شہریوں کو آئے روز دوران سفر نشانہ بنایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت میں کھڑے ہو کر تکفیری شدت پسند ملکی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں، ان مٹھی بھر شدت پسندوں کو لگام دینا کس کی ذمہ داری بنتی ہے، بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے سفر کر کے آنے والی بہن بیٹیوں پر تشدد کیا گیا، یہ کیا پیغام دیا گیا، ہمارے معاشرے میں تو دشمن کی ماؤں بہنوں کا بھی احترام کیا جاتا ہے، خواتین کا لحاظ رکھنا تو ہماری ثقافت اور تہذیب کا حصہ ہے، مائیں بہنیں بیٹیاں اور بچے تو سب کے سانجھے ہوتے ہیں یہ تو پھر بھی ہمارے اپنے ہیں، دشمن تو یہی چاہتا ہے کہ پاکستان کی عوام ریاست سے ناراض ہوں، ریاستی اقدامات سے عوام میں مزید غم و غصہ پیدا ہو رہا ہے، اپنی انا کے خول سے باہر نکل کر ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree