ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی کا دورہ کراچی، انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

11 دسمبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے اپنے دو روزہ دورہ کراچی کے دوران چیئرمین شوریٰ عالی حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے انہیں سیاسی حکمت عملی پر بریفنگ دی اور اہم امور پر رہنمائی حاصل کی بعد ازاں اسدعباس نقوی نےڈویژنل سیکریٹریٹ انچولی سوسائٹی میںمنعقدہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن آئندہ انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی، اجلاس میں صوبائی نائب صدر علامہ مختار امامی ، ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن سمیت دیگر ڈویژنل عہدیداران اورتمام اضلاع سےاراکین ڈویژنل پولیٹیکل کونسل نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree