56 اسلامی ممالک اور ستر لاکھ اسلامی فوج خاموشی سے فلسطینی بچوں اور معصوم شہریوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

09 دسمبر 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک اور ستر لاکھ اسلامی فوج خاموشی سے فلسطینی بچوں اور معصوم شہریوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں۔ دو ریاستی حل اسرائیل کے ناجائز قبضے کو جواز فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پریس کلب کے سامنے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کی جانب سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مرکزی امام بارگاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جسکی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر نذیر حسین جعفری اور ضلعی رہنماء نثار احمد ابڑو کر رہے تھے۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عارضی جنگ بندی کے بعد قابض صیہونی ریاست اسرائیل نے ایک دفعہ پھر فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔ 56 اسلامی ممالک اور ستر لاکھ اسلامی فوج خاموشی سے فلسطینی بچوں اور معصوم شہریوں کا قتل عام دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں نے اپنے صبر و استقامت سے غاصب صیہونی ریاست کو شکست دی ہے۔ اسرائیلی بربریت پر مغرب اور استکباری قوتیں اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں۔

یمنی مجاہدین انصار اللہ، ایران، حشد الشعبی اور حزب اللہ لبنان، حماس اور مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کے لئے لڑ رہے ہیں، جبکہ 39 ملکی نام نہاد اسلامی فوج خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستانی قوم ایسی آزاد فلسطینی ریاست کی حامی ہے۔ جس کا دارالخلافہ قدس الشریف ہو۔ دو ریاستی حل اسرائیل کے ناجائز قبضے کو جواز فراہم کرنا ہے۔ قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سے خیانت کرنے والے اور فلسطین میں دو ریاستی حل کے دعویدار کس طرح کشمیر کو انڈیا کے قبضے سے آزاد کرائیں گے؟ قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور فلسطین سے خیانت کرنے والوں سے امت مسلمہ کسی خیر کی امید نہ رکھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree