سرداروں وڈیروں اور جاگیرداروں کی بجائے ہم ایوانوں میں معاشرے کے غریب اور نچلے طبقات کے نمائندگی دیکھنا چاہتے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

25 مئی 2022

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شکار پور کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر برادر اصغر علی سیٹھار کی زیر صدارت وحدت ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے کونسلر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار شریک ہوئے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں۔ سرداروں وڈیروں اور جاگیرداروں کی بجائے ہم ایوانوں میں معاشرے کے غریب اور نچلے طبقات کے نمائندگی دیکھنا چاہتے ہیں۔ معاشرے کے مستضعف اور محروم طبقات کو آگے لانا ان کے درد کو اپنا درد سمجھنا ہمارے بنیادی اھداف میں شامل ہے۔ آیت اللہ شہید محمد حسین حسینی بہشتی فرماتے ہیں کہ جنہوں نے غربت کو فقط کتابوں میں پڑھا ہو وہ غربت بھوک اور افلاس کا درد نہیں سمجھ سکتے۔ اور جنہوں نے گرمی اور سردی کو شیشے کے اندر بیٹھ کر پر آسائش گھر میں سے مشاہدہ کیا ہو وہ گرمی اور سردی کی تکلیف کو محسوس نہیں کر سکتے۔ اور شہید بہشتی ہی نے کہا تھا کہ ہم خدمت خلق کے مشتاق ہیں اقتدار کے حریص نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف ہے ہم ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کے علمبردار ہیں۔ ایسا آزاد وطن جس کے فیصلے واشنگٹن کی بجائے اسلام آباد میں ہوتے ہوں۔ ہم امریکہ کے غلام نہیں امریکہ ہوتا کون ہے ایک آزاد اور خودمختار ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے والا ؟ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات برادر مشتاق حسین اور ضلع صدر برادر اصغر علی سیٹھار نے بھی خطاب کیا اس موقع پر بلدیاتی امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree