ایم ڈبلیوایم نے آزادی مارچ کی حمایت کااعلان کردیا، علامہ احمد اقبال رضوی وفدکے ہمراہ مارچ کیلئےروانہ

25 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عمران خان کےحقیقی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ اور آزاد خارجہ پالیسی شہید قائد عارف حسین الحسینی کی آواز تھی جس کی گونج ملک کے کونے کونے تک پھیلی۔انہوں نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد کو تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کے لیے روانہ کیا۔ان کے ہمراہ اسدعباس نقوی ، محسن شہریار ، ملک اقرارحسین، نثار فیضی، علامہ اقبال بہشتی ، علامہ ضیغم عباس و دیگر رہنماؤں سمیت کارکنان بڑی تعداد شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارض پاک ایک خودمختار ریاست ہے اس میں سے بیرونی مداخلت کے خاتمے کی ہر کوشش کی مکمل حمایت کی جائے گی. جو قوتیں ملک میں امریکی تسلط کو برقرار دیکھنا چاہتی ہیں وہی تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔ ملک کے ہر خوددار، باشعور اور باضمیر شہری کاامریکہ کے خلاف کھل کر نفرت کا اظہار وطن سے محبت کی علامت ہے۔مختلف شہروں میں پُرامن احتجاج پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔عوام سے ان کے احتجاج کا آئینی حق چھیننے کی حکومت کوشش انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔امریکی اجارہ داری کا ملک سے خاتمہ ہر محب وطن کی اولین آرزو ہے جس کے لیے مجلس وحدت مسلمین اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree