جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف نئی دلی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا کر ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

26 مئی 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف نئی دلی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا کر ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے، علامہ مقصود ڈومکیمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے ہم جنس پرستی کی حمایت میں میں بیان انتہائی شرمناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ امریکن سفارتخانے کا یہ بیان پاکستانی قوم کی تہذیب و ثقافت اور دینی اقدار پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی اقدار اور شرافت سے عاری امریکی مسلم ممالک میں بے حیائی فحاشی اور عریانی کی ترویج چاہتے ہیں۔ الحمدللہ پاکستان کے عوام دین مقدس اسلام اور اس کی عظیم و لازوال تعلیمات کی روشنی میں بدکاری اور ہم جنس پرستی کو سنگین جرم سمجھتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت علمائے کرام اور عوام کو امریکہ کی جانب سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک بیانات کا نوٹس لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف نئی دلی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا کر ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انڈیا کشمیر کی تحریکِ آزادی کی جدوجہد پر دھشت گردی کا لیبل لگا کر دنیا کو دھوکا نہیں دے سکتا۔ ھندوستان اگر یہ سمجھتا ہے کہ جبر و تشدد کے ذریعے آزادی کشمیر کی آواز کو دبا دے گا تو وہ سخت غلطی پر ہے۔ شہدائے کشمیر کا پاکیزہ خون اور مجاہدین کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور خدا کی عنایت سے کشمیر عنقریب آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائے۔ ترکی کے وزیر خارجہ کا غاصب اسرائیل کا دورہِ تحریک آزادی فلسطین کی پشت میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ مسلم حکمرانوں کو کشمیر اور فلسطین سے خیانت کا حساب دینا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree