حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پر امپورٹڈ حکومت کا تشدد قابل مذمت ،عوام بھرپوراندازمیں گھروں سے نکلیں، علامہ راجہ ناصرعباس

25 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حقیقی آزادی مارچ کے پرامن شرکاء پر بدترین ریاستی ظلم وتشدد کی بھرپورمذمت کی ہے ۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے امپورٹڈ حکومت کےظالمانہ روئیے کو آمرنہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور انداز میں اپ نے گھروں سے نکلیں اور امریکی تسلط اور غلامی سے نجات کی اس تحریک کا حصہ بنیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ شہید قائد کی آواز تھی، احتجاج میں رکاوٹ عوام کا آئینی حق چھیننے کے مترادف ہے، احتجاج میں رکاوٹ بننے والے ملک سے امریکی تسلط کا خاتمہ نہیں چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مداخلت کے خاتمے کے لیے خودار اور باشعور شہری لانگ مارچ میں بھرپوراندازمیں شریک ہوں، یہ پاکستان کو امریکی استعماری شکنجے سے آزادی دلانے کی قومی تحریک ہے جس میں قوم کے جوانوں، بزرگوں، بچوں ، ماؤں ، بہنوں کا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے اہم اجلاس میں آزادی مارچ کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کا اعلیٰ سطح وفد کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکا ہے، وفد کی قیادت علامہ احمد اقبال رضوی کررہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree