اسوہ حیدریؑ آج بھی دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے ،علامہ احمد اقبال رضوی

16 فروری 2022

وحدت نیوز(بھٹ شاہ) مولا علیؑ کی ولادت کی مناسبت سے بھٹ شاہ میں اصغر یہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سالانہ قدیمی یوم علیؑ  منایا گیاجس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نےخصوصی شرکت کی اور جشن ولادت مولاعلی ؑسے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امیر المومنین علی ع کی پیروی عالم اسلام کی سربلندی کا ذریعہ ہے۔مولا علی ع صحابی نہیں نفس رسول ہیں۔ اسوہ حیدری آج بھی دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے مشعل راہ ہے ،آج ہم دیکھتے ہیں کہ یمنی مولا علیؑ کے چاہنے والے ان کی طرح مظلوم مگر طاقتور ہیں۔ امام خمینی مولا علی ع کی پیروی کی وجہ سے عظیم اسلامی انقلاب کے بانی بنے۔

نصاب کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کی آڑ میں کسی خاص مسلک کا عقیدہ دوسرے مسالک پر تھوپنا ناقابل قبول ہے پاکستان تمام شیعہ ،سنی مسلمانوں نے مل کر بنایا ہے جس میں شیعہ سمیت کسی مسلک کے ساتھ امتیازی سلوک فلسفہ قیام پاکستان اور آئین کے خلاف ہے۔ نصاب میں ہر مسلک کے بچے کو اس کے عقیدے کے مطابق اسلامیات اورتاریخ پڑھائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ عبد اللطیف بھٹائی کا مذھب محبت اہل بیت ع تھا اور انہوں نے محبت ہی کے ذریعہ تبلیغ دین کا فریضہ ادا کیا۔ یوم علی کے جشن میں اصغر یہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر حسن علی سجادی صاحب نے بھی خطاب کیا جشن کے آخر میں یادگاری شیلڈز کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر  علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے مزار پر حاضر پر حاضری بھی دی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree