سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کاممتاز نوحہ خواں سید ناصرحسین زیدی کے انتقال پر اظہار تعزیت

05 نومبر 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) ممتاز نوحہ خواں ،شہنشاہِ نواء سید ناصرحسین زیدی طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ،ان کے انتقال کی دلسوز خبر پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سید ناصرحسین زیدی کی رحلت عزائے حسین ؑ کا بڑا نقصان ہے ۔

انہوں نے اپنی تمام زندگی ذکر امام حسین ؑ کی ترویج واشاعت میں صرف کی ۔ان کی دل میں اترجانے والی آواز اور پرسوز کلام ہمیشہ سامعین کے قلب وازہان میں تابندہ رہیں گےاور انہیں غمگین کرتے رہیں گے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہا کہ خدا وند متعال عزائے حسینی ؑ کیلئے ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں مقبول ومنظور فرمائے ، انہیں جوار شہدائے کربلاؑ میں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree