وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے گولڈن جوبلی کنونشن سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کا 50 واں سالانہ جہد مسلسل وعزم نو کنونشن 5 تا 7 نومبر 2021 جامعتہ المصطفیٰ لاہور میں منعقد ہورہا ہے ۔ کنونشن کے آخری روز قرآن واہل بیتؑ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
قرآن واہل بیتؑ کانفرنس کا آغاز 7 نومبر 2021 بروز اتوار بعد نماز ظہرین کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام اور اسکالرز خطاب کریں گے ۔