وحدت نیوز (اسلام آباد) سنٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں تنظیمی فعالیت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کی۔ اجلاس میں ۲۶، ۲۷ جون میں منعقد ہونے والے شوریٰ مرکزی کے فیصلہ جات کی روشنی میں شعبہ جات کی تنظیمی فعالیت بالخصوص شعبہ تربیت، شعبہ وحدت یوتھ ، شعبہ تنظیمی سازی کو جو ٹاسک دیا گیا تھا اس کی تکمیل کے سلسلہ میں ان شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ اربعین واک کے سلسلہ میں ملک بھر میں مومنین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر گفتگو کی گئی اور اس کے علاوہ یکساں نصاب تعلیم کمیٹی کی جانب سےبرادر ثقلین نے شرکائے اجلاس کو بریفنگ دی۔اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی علامہ محمد اقبال بہشتی، امپلائز ونگ کے سیکرٹری ملک اقرار حسین، معاون مرکزی شعبہ تربیت جناب مولانا جان محمد حیدری، مولانا ظہیر الحسن کربلائی اور معاون شعبہ تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ بھی شریک تھے۔